158

��درود و سلام کی برکت

دُرُود شریف کام آگیا
قِیامت کے دن کسی مسلمان کی نیکیاں میزان(یعنی ترازو) میں ہلکی ہو جائیں گی تو سَروَرِ کائنات، شاہِ موجودات، مَحْبوبِ ربِّ الْارضِِ وَالسَّمٰوٰت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک پرچہ اپنے پاس سے نکال کرنیکیوں کے پلڑے میں رکھ دیں گے تو اس سے نیکیوں کاپلڑا وَزنی ہو جائے گا۔وہ عَرض کرے گا : میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ کون ہیں ؟حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرمائیں گے : میں تیر ا نبی محمد(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) ہوں اور یہ تیرا وہ دُرُودِ پاک ہے جو تُونے مجھ پر پڑھا تھا۔ (موسوعۃ ابن ابی دنیا فی حسن الظن باللّٰہ ج۱ ص۹۱ حدیث۷۹)
وہ پرچہ جس میں لکھا تھا دُرُود اس نے کبھی
یہ اُس سے نیکیاں اِس کی بڑھانے آئے ہیں (سامانِ بخشش، ص۱۲۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

جنت میں کھجور کا درخت

٭جو سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ پڑھتاہے اس کے لئے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔
(مجمع الزوائد ، کتا ب الاذکار ، ج۱۰ ، ص۱۱۱، الحدیث : ۱۶۸۷۵)
گناہوں کی معافی
٭جو سو مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖٖ پڑھتا ہے اس کے گناہ مٹادئیے جاتے ہیں اگر چہ سمندرکی جھاگ کے برابرہوں ۔(سنن الترمذی، کتا ب الدعوات ، باب۶۱، ج ۵، ص۲۸۷، الحدیث : ۳۴۷۷ )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں