180

افضل عمل

 افضل عمل
٭جس نے صبح اور شام کے وَقْت سو سو مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ پڑھا قیامت کے دن اس سے افضل عمل لے کر آنے والا کوئی نہ ہوگا مگر وہ جو اس کی مِثْل کہے یا اس سے زیادہ پڑھے ۔
(صحیح مسلم ، کتا ب الذکروالدعاء ، باب فضل التہلیل والتسبیح، ص۱۴۴۵، الحدیث : ۲۶۹۲)

زَبان پر ہلکے میزان پر بھاری
٭ دو کلمے سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللّٰہِ الْعَظِیْم زَبان پر ہلکے ، میزان پر بھاری اور رحمن عَزَّ وَجَلَّ کو پسند ہیں ۔
(صحیح مسلم، کتا ب الذکروالدعا، باب فضل التہلیل والتسبیح، ص۱۴۴۶، الحدیث : ۲۶۹۴)
ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کروں گا
٭جو صبح کے وَقْت یہ پڑھے : ’’رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَ بًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ نَبِیًّا‘‘ ؎ تو میں اسے اپنے ہاتھ سے پکڑکرجنت میں داخِل کرنے کی ضمانت دیتا ہوں ۔(مجمع الزوائد، کتا ب الاذکار ، ج۱۰ ، ص۱۵۷، الحدیث : ۱۷۰۰۵)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں