86

نماز میں سجدہ کا طریقہ

بندار، ابوعامر، فلیح بن سلیمان، عباس بن سہل، ابوحمید ساعدی سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجده کرتے تو ناک اور پیشانی کو زمین پر جما کر رکھتے بازؤوں کو پہلؤں سے جدا رکھتے اور ہتھیلیوں کو کندھوں کو برابر رکھتے تھے اس باب میں حضرت ابن عباس وائل بن حجر اور ابوسعید (رض) سے بھی روایت ہے ابوعیسیٰ ترمذی (رح) فرماتے ہیں حدیث ابی حمید حسن صحیح ہے اور اسی پر اہل علم کا عمل ہے کہ سجدہ ناک اور پیشانی پر کیا جائے اگر کوئی صرف پیشانی پر کرے یعنی ناک کو زمین پر نہ رکھے تو بعض اہل علم کے نزدیک یہ جائز اور بعض دوسرے اہل علم کے قول ہے کہ ناک زمین پر رکھنا ضروری ہے صرف پیشانی پر سجدہ کرنا کافی نہیں

جامع ترمذی : جلد اول : حدیث 260

#EasyQuranWaHadees

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں