317

درود و سلام

درودِ پاک کی فضیلت
ایک بار کسی بھکا ری (Beggar)نے غیر مسلموں سے سُو ال کیا ، اُنہوں نے مذاق کے طورپر مولیٰ علی مُشکل کُشا ، شیرِخُدا رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا جو کہ سا منے تشریف فرما تھے۔ اُس نے حا ضِر ہو کر سوال کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے 10 بار دُرُود شریف پڑھ کر اُس کی ہتھیلی پر دَم کر دیا اور فرمایا : مٹھی بند کر لو اور جن لوگوں نے بھیجا ہے اُن کے سامنے جا کر کھول دو۔ (کفار ہنس رہے تھے کہ خالی پھونک مارنے سے کیا ہوتا ہے!) مگر جب سائل نے اُن کے سامنے جاکر مٹھی کھولی تو اُس میں ایک دِینار تھا! یہ کرامت دیکھ کر کئی غیر مسلم مسلمان ہو گئے۔ (راحت القلوب ، ص142)
وِرد جس نے کیا دُرود شریف اور دل سے پڑھا دُرود شریف
حاجتیں سب رَوا ہوئیں اُس کی ہے عَجَب کیمیا دُرُود شریف
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں