168

شیرِ خدا کے ارشادات

شیرِ خدا کے ارشادات
(1) عمل سے بڑھ کر اُس کی قبولیت کا اہتمام کرو ، اِس لئے کہ پرہیزگاری کے ساتھ کیا گیا تھوڑا عمل بھی بہت ہوتا ہے اور جو عمل مقبول ہو جائے وہ کیسے تھوڑا ہو گا؟ (کنزالعمال ، جز : 1 ، 2 / 278 ، حدیث : 8492)
(2) (عید کے دن فرمایا : ) ہر وہ دن جس میں اللہ پاک کی نافرمانی نہ کی جائے ہمارے لئے عید کا دن ہے۔ (قوت القلوب ، 2 / 38)
(3) میں تم پر دو چیزوں سے بہت زیادہ خوف زدہ رہتا ہوں : (1)خواہش کی پیروی اور (2)لمبی امیدیں۔ “ (الزہد لابن المبارك ، 1 / 86 ، رقم : 255)
(4)جو شخص یہ گمان رکھتا ہے کہ نیک اعمال اپنائے بغیر جنت میں داخل ہو گاتو وہ جُھوٹی اُمّید کا شکار ہے۔ (ایہا الولد ، ص11)
(5) خرچ کرو ، تشہیر(Show Off) نہ کرو اورخودکو اس لئے بلند نہ کرو کہ تمہیں پہچانا جائے اور تمہارا نام ہو بلکہ چھپے رہواور خاموشی اختیار کرو ، سلامت رہو گے۔ (احیاء العلوم ، 3 / 339)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں