ھوم پیج

تیری عاجزی پہ لاکھوں
تیری سادگی پہ لاکھوں
ہو سلام عاجزانہ مدنی مدینے والے
صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وبارک وسلم

حضرت عدی بن حاتم (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایسا نہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے بات نہ کریں اور اس دوران بندے اور رب کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہوگا پھر بندہ اپنی دائیں طرف دیکھے گا تو اسے اپنے اعمال نظر آئیں گے بائیں طرف نظر دوڑائے گا تو اس طرف بھی اس کے کئے ہوئے اعمال ہی ہوں گے پھر جب سامنے کی طرف دیکھے گا تو اسے دوزخ نظر آئے گی پس اگر کسی میں اتنی بھی استطاعت ہو کہ وہ خود کو کھجور کا ایک ٹکرا دے کر دوزخ کی آگ سے بچا سکے تو اسے چاہیے کہ ایسا ہی کرے  ……جامع ترمذی : جلد دوم : حدیث 311

……….——………——……—–……….——–………..—-
❤️ حضرت سیدنا ابن مسعود (رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیامت کے دن کسی شخص کے قدم اللہ رب العزت کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹ سکیں گے جب تک اس سے پانچ چیزوں کے متعلق نہیں پوچھ لیا جائے گا (1) اس نے عمر کس چیز میں صرف کی (2) جوانی کہاں خرچ کی (3) مال کہاں سے کمایا (4) مال کہاں خرچ کیا (5) جو کچھ سیکھا اس پر کتنا عمل کیا 💕

جامع ترمذی : جلد دوم : حدیث 312

 

اپنا تبصرہ بھیجیں